
جوہانسبرگ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دوسرا ون ڈے میچ آج جوہانسبرگ میں کھیلاجائےگا، مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق جوہانسبرگ میں گرین شرٹس سیریز جیتنے اور پروٹیز سیریز بچانے کیلئے میدان میں اترے گی، سیریز کے پہلے میچ میں فتح کے بعد بابر الیون تاریخ بنانے کے قریب ہیں، آج گرین شرٹس نے سنچورین کا ایکشن ری پلےکردیا تو وہ دو ہزار تیرہ کے بعد جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں گے۔
تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو ایک کامیابی درکار ہے، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پروٹیز کو3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
بابر اعظم نے کیریئر کی 13 ویں سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 17 دلکش چوکے شامل تھے۔دورہ جنوبی افریقا میں قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو قومی کرکٹ ٹیم کی پروٹیز کے دیس میں یہ چھٹی سیریز ہے، تاہم گرین شرٹس اب تک ایک سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی اور چار سیریز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک سیریز برابر رہی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے سال دوہزار تیرہ میں پہلی بار پروٹیز کے ہوم گراؤنڈ میں ایک روزہ سیریز اپنے نام کی تھی۔
پروٹیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلی جائے گی بعد ازاں قومی ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔
The post قومی ٹیم آج سیریز میں فیصلہ کن برتری کا عزم لئے میدان میں اترے گی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from کھیل – ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3dAUHTk
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں