جاپان میں خطرناک جانور کی آمد، شہر سنسان، اسکول بند - نیوز شیوز

نیوز شیوز

یہ ویب سائٹ معیار پر مبنی روزانہ کی خبریں پیش کرتی ہے۔ خبریں قومی ، بین الاقوامی ، کھیلوں اور شوبز کے بارے میں ہیں۔ لہذا حتمی ، توثیق شدہ اور معیاری مواد کیلئے ملاحظہ کریں۔

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 9 جون، 2026

جاپان میں خطرناک جانور کی آمد، شہر سنسان، اسکول بند

ٹوکیو : جاپان کے شہر اتسونومیا میں خطرناک جانور کی آمد پر ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے۔

مقامی حکام کے مطابق تقریباً 5 لاکھ آبادی والے اس شہر میں جو دارالحکومت ٹوکیو سے تقریباً 100 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس خوفناک جانور کو پہلی بار ہفتے کی شام ایک رہائشی علاقے میں پارک کے قریب دیکھا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تمام 94 پرائمری اور جونیئر ہائی اسکولوں کی بندش ریچھ کے کھلے عام گھومنے کی اطلاعات اور سیکیورٹی کیمروں میں اس کی فوٹیج آنے کے بعد کی گئی۔

footage shows a wild bear running

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بدمست ریچھ شہر کے گلی محلوں میں سر عام دوڑ رہا ہے اور سامنے آنے والے لوگوں پر حملے بھی کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ریچھ مسلسل تین دن سے شہر کی مصروف گلیوں، شاپنگ آرکیڈز اور فیکٹریوں کے قریب گھوم رہا ہے مقامی انتظامیہ اس قابو پانے میں ناکام ہے اور یہ تاحال آزاد ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جاپان کے کچھ شہری علاقوں میں ریچھوں کے داخلے اور حملوں کے واقعات رونما ہوئے تھے جس میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے، صورتحال پر قابو پانے کیلیے حکومت نے رواں سال ایک خصوصی ٹاسک فورس بھی قائم کی ہے۔

گزشتہ ہفتے شمال مشرقی شہر فوکوشیما میں ایک ریچھ کے حملے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے تھے، صنعتی علاقے میں نصب سکیورٹی کیمروں نے ایک ریچھ کو فیکٹری کے گیٹ پر ایک کارکن کا پیچھا کرتے اور اسے زمین پر گراتے ہوئے بھی ریکارڈ کیا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/459t28O

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں